جنوبی وزیرستان: لوگوں کو صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسسٹنٹ کمشنر وانا

پشاور: ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان خالد اقبال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے شولم ہسپتال وانا کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال میں موجود سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ہسپتال میں موجو د سہولیات پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عام لوگوں کوصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کی حکومتی وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل کا استعمال کیا جائے گا۔انہوں لوگوں سے براہ ِ راست ہسپتال میں موجود سہولیات بارے تفصیلی بات چیت کی اورلوگوں نے دستیاب وسائل پراطمینان کااظہارکیا۔ اے سی نے مزید کہا کہ عام غریب لوگوں کو صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن مختلف مثبت پالیسیاں اپنائی جارہی ہے تاکہ ایک اسلامی اور فلاحی ریاست کے قیام کو ممکن بنایا جاسکے۔