باجوڑ: پاک فوج نے افغانستان سرحد پار سے راکٹ حملہ سے متاثرہ افراد کو مالی امداد فراہم کردی

باجوڑ: پاک فوج دہشتگردی سے متاثرہ افراد کی خدمت کی مدد میں پیش پیش ہے،قبائلی اضلاع مِیں پاک فوج دہشتگردی سے متاثرین کو امداد فراہم کررہی ہے۔افغانستان کی طرف سے 18 جنوری 2021 کو دہشت گردوں نے قبائلی ضلع باجوڑ میں راکٹ حملے کئے سیکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا اور باجوڑ کے جن گھرانوں کا نقصان ہوا تھا انکو پاک فوج نے مالی اعانت اور راشن فراہم کیے جس کا مقصد انہیں یقین دلانا تھا کہ پاک فوج مشکل حالات میں اپنے عوام کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑینگے۔واضح رہے کہ باجوڑ کے علاقے پر افغانستان کی طرف سے راکٹ فائر کیے گئے تھے جس سے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا گیا ، راکٹ حملوں کی وجہ سے متعدد مقامی دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور مقامی لوگوں کو مالی نقصان پہنچا تھا۔پاکستانی فوج نے حملوں کا بھر پورجواب دیا ۔