مالم جبہ میں منعقدہ پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ کامیابی سے اختتام پذیر

سوات: خیبرپختونخوا کی حسین اور جنت نظیر وادی مالم جبہ میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام منعقد ہ پاکستان انٹرنیشنل سنوبورڈنگ کپ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ۔ اختتامی تقریب کے موقع پرسینیٹر فیصل جاوید اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام مہمان خصوصی تھے ۔ جائنٹ سلالم میل کیٹگری میں سویٹرزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ویکٹر راجر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، بلجئیم سے تعلق رکھنے والے جولین ہیری نے دوسرے اور تیسرے پوزیشن پر ہیری نے کامیابی حاصل کی، جوائنٹ سلالم فیمیل کیٹگری میں پاکستان کی کھلاڑی فاطمہ ندیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن سارا ندیم نے اور عائشہ اکمل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پیرل جائنٹ سلالم میل کیٹگری میں مالم جبہ سوات سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی رضا اللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن افغانستان کے سوریش احمد جبکہ تیسرے پوزیشن پاکستان کے وکیل احمد نے حاصل کی،پیرل جائنٹ سلالم فیمل کیٹگری میں پاکستان کی سارا ندیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی،

دوسری پوزیشن فاطمہ ندیم جبکہ عائشہ اکمل نے تیسری حاصل کی، پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں سینیٹر فیصل جاوید نے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئی، میل نوجوان میں کھلاڑیوں کی پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں 1 لاکھ, 75 ہزار اور 50 ہزار نقد کیش تقسیم، اور فیمل کھلاڑیوں میں 50 ہزار, 30 ہزار اور 20 ہزار روپے نقد کیش تقسیم ہوئی۔ انٹرنیشنل سنو بورڈنگ مقابلوں میں مرد و خواتین سمیت یورپ، بیلجیئم،افغانستان اور پاکستان سے 8 خواتین سمیت 44 کھلاڑیوں نے حصہ لیاجنہوں نے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا ایونٹ کے انعقاد کو بہترین اقدام قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہاکہ غیر ملکی سیاح آسانی سے پاکستان آسکتے ہیں کیونکہ یہ خوبصورت حسین مقامات کے ساتھ ساتھ محفوظ اور عوام دوست ملک ہے ۔