قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی اور عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائینگے، محمد اقبال وزیر

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی) خیبر پختو نخوا کے صوبائی وزیر ریلیف و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی اور عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے۔وزیرستان میں تعمیر و ترقی اور نیا پاکستان عوام کو نظر آئیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ وزیرستان کی محرو میوں کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرونگا اور وزیرستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرونگا۔ جدید انفرا سٹرکچر، تعلیم اور صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے مزید خصوصی منصوبے شروع کیے جائیں گے،عوام کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرنے اور معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرستان سے گلستان بنانے کی قسم کھائی ہے،انشاء اللہ وزیرستان میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا اور ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے ۔وزیرستان کے ساتھ تمام نئے ضم شدہ اضلاع اور جنوبی اضلاع کی محرومیاں کا مجھے علم اور احساس ہے اور ان محرومیاں کو دور کرنے کے لیے بہت جلد ان علاقوں کا دورہ کرونگا ۔