بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعروں سے گونج اٹھا

نئی دہلی: بھارتی یوم جمہوریہ سے دو دن پہلے دہلی میں پاکستان زندہ باد کےنعرے لگ گئے، چھے افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔دہلی کے خان مارکیٹ کا میٹرو اسٹیشن پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، چند نوجوان چھوٹے بائیکس پر آئے اور نعرے لگا کر چلے گئے جس کے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی، 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارافراد میں تین لڑکیاں بھی شامل ہیں، پولیس ان کے گھر والوں سے بھی تحقیقات کر رہی ہے