خیبرپختونخوا حکومت نے کھیلوں کے فروغ و ترقی کیلئے چار سے پانچ ارب کے منصوبے شروع کررکھے ہیں، شکیل قادر

پشاور: ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر نے گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور اس کے ساتھ انہوں نے پشاور سپورٹس کمپلیکس کے باکسنگ ایرینا میں ہونیوالے انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت بھی کی ان کے ہمراہ سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ‘ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک ‘ڈی ایس او پشاور و چارسدہ تحسین اللہ خان ‘نعمت اللہ خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں’پاکستان باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام 48 انٹرنیشنل ایونٹس ہونے ہیں ان میں سے یہ ایک ایونٹ گزشتہ روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں بارہ پاکستان اور بارہ افغانستان کے باکسرز نے شرکت کی’اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے چار سے پانچ ارب کے منصوبے شروع کررکھے ہیں سپورٹس و ٹورازم حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ان منصوبوں سے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں میسر آئیں گی اور کھیلوں کو مزید ترقی ملے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا ہے اور اس پر کام تیزی سے جاری ہے’حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم میں بھی کام جاری ہے اور آئندہ برس تک دونوں کرکٹ سٹیڈیمز تیار ہوجائیں گے اور آئندہ سال پی ایس ایل سمیت دیگر انٹرنیشنل میچ پشاور لائیں گے ‘انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے لئے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور کئی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی ہے کچھ عرصے میں اس کے ثمرات آنا شروع ہوجائیں گے ایک سوال کے جواب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر نے کہا کہ پاک افغان گیمز بھی کرانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اگر موقع ملا تو خیبرپختونخوا حکومت ہی ان گیمز کی میزبانی کرے گی ہم اس کے لئے تیار ہیں اس سے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو بھرپور فائدہ حاصل ہوگا قبل ازیں انہوں نے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے مختلف وینیوز کا بھی دورہ کیا اور ڈی جی سپورٹس اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔