پاکستانی کرکٹر بھارت سے دلہن لانے کیلئے تیار

لاہور: فاسٹ باﺅلر حسن علی جلد شادی کرنے والے ہیں اور ان کی اہلیہ کا تعلق بھارت سے ہے۔ ایک بھارتی صحافی کی جانب سے پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔صحافی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی ایک بھارتی لڑکی شامیہ آرزو کے ساتھ 20اگست کو نکاح کررہے ہیں،نکاح کی یہ تقریب دبئی میں ہوگی، ان کی ہونے والی دلہن کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ ایمرٹس ایئرلائن میں انجینئر ہیں اور والدین کے ساتھ دبئی میں ہی مقیم ہیں ،بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی ملاقات ورلڈ کپ 2019ءکے درمیان ہی ہوئی تھی جہا ں وہ پاکستانی کرکٹر کو پسند آگئیں ۔دوسری جانب فاسٹ باﺅلر حسن علی نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں خاندانوں میں ابھی اس رشتے کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے تاہم ابھی تک رشتہ فائنل نہیں ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ اگر فاسٹ باﺅلر حسن علی بھی بھارتی لڑکی کو اپنی اہلیہ بناتے ہیں تو یہ پہلا موقع نہیں ہوگا جب کسی پاکستانی کرکٹر نے بھارت سے دلہن لائی ہو۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک، عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان بھی بھارتی خواتین سے شادی کر چکے ہیں، اگر حسن علی بھی بھارت کی کسی خاتون سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو پھر وہ بھی شعیب ملک، عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان کے کلب میں شامل ہو جائیں گے۔