سوات مالم جبہ میں خیبرپختونخوا حکومت کے زیرانتظام انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کے مقابلے جاری

پشاور: سوات کے پرفضا مقام مالم جبہ میں پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ کا رنگارنگ تقریب سے آغازہوگیا۔ایونٹ میں یورپ، بیلجیئم،افغانستان اور پاکستان سے 4 خواتین سمیت 44 کھلاڑی شریک ہیں۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے منعقد ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل سنوبورڈنگ کپ کے ساتھ ساتھ فوڈ اینڈ میوزیک فیسٹیول بھی رکھا گیا ہے جس سے نہ صرف کھلاڑی محظوظ ہورہے ہیں بلکہ حسین وادی کا رخ کرنے والے ہزاروں سیاح بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔غیر ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مقامی کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں،اس کے علاوہ صوبائی یوتھ اسمبلی خیبر پختو نخوا کے چئیر مین عابد خان اتوزئی کی قیادت میں صوبائی یوتھ اسمبلی خیبر پختو نخوا کے عہدایدار و ممبران ایونٹ میں شریک ہیں۔ایونٹ کی اختتامی تقریب 24 جنوری بروز اتوار منعقد ہوگی۔گزشتہ روز گلگت بلتستان سے آنے والی یوگا ٹرینر ماہ گل کبیر نے مالم جبہ کے مقام پر خصوصی یوگا ٹیرنگ سیشن کا بھی انعقاد کیا۔ایونٹ میں آج مرد وخواتین کے پیرالل سلام اور گینٹ سلام کے مقابلے منعقد ہونگے جبکہ شام میں موسیقی کی محفل بھی منعقد کی جائے گی۔