چمن: پاک افغان بارڈر کے قریب پاک فوج کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چمن: پاک افغان بارڈر کے قریب آئی جی ایف سی کی ہدایات پر چمن سکاوٹس کی طرف سے کلی لقمان میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا اور مفت ادویات تقسیم کی گئی کمانڈنٹ چمن سکاوٹس راشد صدیق اور ونگ کمانڈر کرنل سلیمان مروت نے فری میڈ یکل کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے بچوں میں کھلونے سکول کی کتابیں اور غریب لوگوں میں مفت کھانا بھی تقسیم کیا۔عوامی حلقوں کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔