کوئٹہ: سی ٹی ڈی کوہلو اور سبی کی مشترکہ کارروائی، اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کوہلو اور سبی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمدکرلیا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی کوہلو اور سبی نے ماوند کے علاقے ہڑند پہاڑمیںکاروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کے ٹھکانے سے 8 مارٹر گولے، 2 فیوز اور دو کلو بارودی مواد قبضے میں لے لیا تاہم کاروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی مزید کارروائی جاری ہے ۔