پاکستان بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ، پاکستان دشمن عناصر کا جھوٹا پروپیگنڈا

پاکستان بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربے نے بھارت اور پاکستان دشمن ممالک کے پیروکاروں کے تن بدن میں آگ لگادی، بدھ کے روز پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری میزائل کے تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرا میٹرز کو جانچا گیا۔شاہین تھری نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔شاہین تھری کا کامیاب تجربہ بھارت اور ان کے حامی پشتون تحفظ مومنٹ کو ہضم نہ ہوسکا،بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر میزائل کی جعلی اور ایڈیٹ شدہ تصاویر شئیر کرتے ہو ئے یہ پروپیگنڈا شروع کردیا کہ پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا تجربہ ناکام رہا۔
بھارتی فنڈڈ سے چلنی والی ساتھ فورم تنظیم کے طاہا صدیقی نے اپنی ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہڈیرہ غازی خان سے میزائل کا تجربہ کیا گیا اور ڈیرہ بگٹی میں یہ میزائل آکر گرا ہے۔میزائل کے دھماکے کی شدت کے نتیجے میں علاقے کے دیہاتوں میں کئی گھروں کی چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں.دوسری طرف پی ٹی ایم کےمحسن داوڑ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہریاست کا تشدد کا جنون بدستور جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہائبرڈ حکومت نے عوامی فلاح و بہبود ، صحت اور تعلیم پر توجہ دینے کی بجائے ، میزائل داغے ہیں جس سے ایک بار پھر بلوچستان میں تباہی پھیل رہی ہے ، جو پہلے ہی نظر انداز اور مظلوم بلوچوں کو زخمی اور خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔محب وطن سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان دشمن عناصر کی پوسٹ مارٹم کرتے ہو ئے اپنے ٹویٹر پیغامات میں لکھا ہے کہ پاکستان بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ نے ان عناصر پول کھول دیا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں بھارت کی انڈین کرونیکلزای یو کے نام سے پاکستان مخالف ویب سائٹ، برسلز کے تحقیقاتی ادارے ڈس انفولیب نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کیا تھا۔ اس فورم کے ذریعے بھی بھارت کئی برسوں سے غلط مواد پر مشتمل خبریں بنا کر یورپی یونین و اقوام متحدہ کو گمراہ کررہا تھا۔بھارت کی جانب سے غلط خبروں کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا یورپ میں پھیلایا جاتا تھا۔ حال ہی میں چند روز قبل پلوامہ حملے کے جعلی ہونے سے متعلق انکشاف حال ہی میں بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کی لیک ہونے والی چیٹ سے سامنے آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کے قریبی صحافی کو پلوامہ حملے اور بالاکوٹ دراندازی کا پہلے سے علم تھا، بالاکوٹ دراندازی سے تین روز قبل بھارتی صحافی نے حملے کے مارے میں بتایا تھا۔بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی ٹی وی ریٹنگ اینسی کے سی ای او کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوئیں جن کے مطابق گوسوامی کو بھارت کے اعلیٰ سطح کے فیصلوں کا علم تھا۔ گوسوامی کے کرتوتوں سے بھارت میں اعلیٰ سطح عسکری فیصلوں کا پول کُھل گیا تھا جس کے بعد بھارت کو عالمی سطح پر بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔