کراچی میں بدامنی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی : انسداد دہشت گردی کے محکمہ (سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے شہر قائد میں بد امنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا ، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، دوران تفتیش ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشن کی طرف سے کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں کارروائی عمل میں لائی گی ، جس کے نتیجے میں 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کی شناخت زاہد علی اور وسیم کے نام سے ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان پولیس کلنگ اور جرائم کی دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو ملطوب تھے ، جنہوں نے پولیس کانسٹیبل خالد احمد کو جوہرآباد بھائی جان چوک پر شہید کیا تھا ، ٹارگٹ کلنگ کے بعد ملزمان شہید کانسٹیبل کی ایس ایم جی بھی اپنے ہمراۃ لے گئے تھے ، اس کے علاوہ ملزمان مزید 30 سے زائد سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔دوسری جانب شہر قائد میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر نیکٹا نےہائی الرٹ جاری کردیا ، تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ ، رینجرز اور دیگر اہم اداروں کو مراسلہ لکھ دیا ۔