ضلع کرم میں مہنگائی اورگراں فروشی کسی صورت میں بھی برادشت نہیں کیا جائے گا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوسف ہارون

کرم: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم یوسف ہارون نے کہا کہ شہر میں مہنگائی اور گراں فروشی کسی صورت میں بھی برادشت نہیں کیا جائے گا ،دکاندار سرکاری نرخ نامہ کی پابندی کو بنائیں ،گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،دکاندار اشیاء خوردنوش سرکاری نرخ پر فروخت کریں اور نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ڈیلرز اور تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میںقیمتوں کا تعین کیاگیا۔اس موقع پر ٹی ایم او لوئر کرم تنزیل حسین بھی موجود تھے۔