اورکزئی: کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی سرکاری افسران تک رسائی کو آسان بنانا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم اللہ

اورکزئی:ضلعی انتظامیہ اورکزئی نے بمقام منز کلی ڈبوری اپر اورکزئی کھلی کچہری منعقد کی۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورکزئی نعیم اللہ، اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی عدنان احمد ،تحصیل دار اپر امجد خان، تحصیلدار اسماعیل زئی خائستہ اکبر اور ضلع بھر کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم اللہ نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی سرکاری افسران تک رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ ان کے مسائل و شکایات معلوم کرکے ان کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کیے جائیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوئی سستی اور کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل میں دلچسپی لیتے ہوئے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں ، عوام نے کھلی کچہریاں منعقد کرنےپر حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔