قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں موبائل براڈ بینڈ سروسز کا آغاز

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے جنوبی وزیرستان میں تھری جی اور فورجی موبا ئل براڈ بینڈ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے اعلان پاکستان کے پیش نظر سیلولر موبائل آپر یٹرز(سی ایم اوز) کو علاقے میں فوری طور موبائل براڈ بینڈ خدمات کے آغاز کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

یہ خدمات آج رات سے فعال کردی جائیں گی جس سے علاقے کے مکین تعلیم،صحت،کاروبار اور دیگر مقاصد کیلئے استفادہ کرسکیں گے۔مزید برآں ان خدمات سے بالخصوص کو ویڈ کی صورتحال میں طلبہ کو آن لائن کلاسز سے فائدہ حاصل کرنے میں مددملے گی۔یہ اقدام اس علاقے کو تکنیکی ترقی کے معاملے میں ملک کے دیگر علاقوں کے مساوی لانے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔