پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

راولپنڈی: پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کی رینج 2ہزار 750کلومیٹر ہے۔ صدر ، وزیراعظم نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اور انجیئنرز کومبارکباد پیش کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کی رینج 2ہزار 750کلومیٹر ہے۔ صدر مملکت ، وزیراعظم عمران خان ، چیفس آف جوائنٹ اسٹاف کمیٹی نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اور انجیئنرز اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔