شمالی وزیرستان: صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر نے بس اسٹینڈ اور ڈائیوو ایکسپریس کا افتتاح کردیا


پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی) خیبر پختو نخوا کے صوبائی وزیر ریلیف،بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ ترقیاتی اور اصلاحاتی عمل میں قبائلی عوام کی خواہشات اور توقعات کاپوراخیال رکھا گیا ہے اور آئندہ بھی قبائلی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے درپہ خیل میں بس اسٹینڈ اور ڈائیوو ایکسپریس کا افتتاح کرتے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اس بس سروس کے آغاز سے قبا ئلی عوام کو مزید سفر ی سہولتیں اور آسانی میسر ہوگی، محمد اقبال وزیر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردی اور دھماکہ خیز مواد کا سفر ختم ہوچکا ہے اور اب ان علاقوں میں ترقی کا سفر جاری ہے ، پاک فوج اور حکومت قبائلی عوام کی زندگی آسان بنانے کے لئے مل کر کام کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاک فوج قبائلی اضلاع میں امن و امان کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ وہاں پر تعمیر و ترقی کے کاموں میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ صوبے بشمول ضم شدہ اضلاع میں امن و امان کی بحالی میں پاک فوج کے کردار قابل تحسین ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج سمیت سکیورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، سکیورٹی فورسز کی بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں ضم شدہ اضلاع میں امن و امان بحال ہوگیا ہے، اب حکومت کی تمام تر توجہ ان علاقوں کی تعمیر نو اور تیز رفتار ترقی پر مرکوز ہے اور حکومت اس مقصد کے لئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے۔پاک فوج اور حکومتی ادارے ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے جس سے ان اضلاع میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور قبائلی عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہوگی۔

شیئر کریں