صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی میں سنجیدہ ہے، وزیراعلیٰ

خیبر:وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا جمرود سول ہسپتال کا اچانک دورہ، ڈاکٹروں کی دوڑھے لگ گئیں، وزیراعلی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا،عوام نے مسائل کے انبار لگادیئے ، ڈائریکٹر ہیلتھ قبائلی اضلاع کے معطلی اورجمرود ہسپتال میں غیر قانونی قبضہ کئے گئے کواٹر کو فوری طور خالی کرنے کے احکامات جاری کئے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع خیبر ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران لوگوں سے ملے اور ان کے مسا ئل سنے اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میڈیا کے نما ئندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر گائناکالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر تعینات ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ وہ عوامی نمائندہ ہے وہ ہسپتال سٹاف سے ملنے کیلئے نہیں آیا ہے بلکہ عوام کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کے لئے آ ئے ہیں انہوں نے ای سی لنڈی کوتل سے فوری طور پر ہسپتل کے حوالے سے رپوٹ طلب کیا اور ہدایت کی کہ ہسپتال کے باہر جتنے لیباٹریز ہیں ان کو چیک کیا جا ئيں وزیراعلیٰ نے دورے کے دوران نئے بلاکس بھی دیکھے اور انہوں نے وعدہ کیا کہ چونکہ ہسپتال آپ گریڈیشن کا اعلان پہلے ہو چکا ہیں اس لئے آپ گریڈیشن عمل پر کام تیز کر ینگے،انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں صحت کے سہولیات فراہم کرنے میں صوبائی حکومت سنجیدہ ہے،قبائلی اضلاع میں کسی محکمہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،قبائلی اضلاع کے تمام ہسپتالوں کو جدید سہولیات آراستہ کریں گے۔