شمالی وزیرستان: ضلعی انتظامیہ کا بنوں میرانشاہ روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

شمالی وزیرستان:ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عدنان ابرار ہمراہ پولیس اور ٹی ۔ایم اے سٹاف میرانشاہ نے بنوں میرانشاہ روڈ پر پاکستان مارکیٹ کے نزدیک غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ایکشن لیا اور 30 کنال زمین خالی کروائی۔اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عدنان ابرار نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قابضین کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام علاقوں میں ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن بلارو رعایت جاری رہے گا اور کسی کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔