شمالی وزیرستان: کابل خیل قوم کی مشکلات کا ازالہ بہت جلدکیا جائے گا، صوبائی وزیرمحمد اقبال وزیر

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی) خیبر پختو نخوا کے صوبائی وزیر برائے ریلیف و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ ہم اپنے عوام کیلئے مشکلات پیدا کریں۔ پاک افغان بارڈر پر آمدورفت میں آسانی پیدا کرنے اور مستقل بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابل خیل قوم کے جرگے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر دولت خان بھی موجودتھے۔جرگے نے صوبائی وزیر اور انتظامیہ کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔اس سے قبل صوبائی وزیر نے میرانشاہ ٹو پشاور نجی بس سروس کا افتتاح کیا۔ اس سروس سے لوگوں کو آمدو رفت میں آسانی پیدا ہوگی۔