سوات: ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد کا ابا صاحب چینہ کا دورہ

سوات:خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تاریخی مقامات کے تحفظ و بحالی کے لیے اقدامات جاری. محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا کے ماہر آثار قدیمہ کی جانب سے سوات سمیت صوبے بھر میں تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور تحفظ و بحالی / کھدائی کا کام تیزی سے جاری. ابا صاحب چینہ میں دو ہزار سال پرانی بدھ مت تہذیب کے آثار دریافت، موجودہ کھدائی میں ملنے والے آثار سے ان کی تاریخی حیثیت و عظمت کا تعین کا جا سکے گا اور مکمل تحفظ و بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد کا ماہر آثارِ قدیمہ کے ہمراء ضلع سوات میں ابا صاحب چینہ کا دورہ، تحفظ و بحالی کے کام کا جائزہ لیا.