سی ٹی ڈی کی مردان ریجن میں کارروائی، خطر ناک دہشتگرد گرفتار

مردان: سی ٹی ڈی مردان ریجن کی کارروائی، خطر ناک دہشت گرد گرفتار، جس کی سر کی قیمت (50) لاکھ روپے مقررتھی، دہشت گرد قبضے سے دو (02) ہینڈ گرینڈ ، ایک ضرب پستول 30 بوربمع (15) عدد کارتوس بر آمد ہوئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئےتھانہ لوند خوڑ تھانہ درگئی ملاکنڈ کو قتل اغوائیگی، دہشت گردی کے مقدمات میں مطلو ب خطرناک دہشت گرد دلارم عرف جواد ولد فضل رحیم ساکن کالو شاہ لونڈ خوڑ کو گرفتار کر کے جسکے قبضے سے دو (02) ہینڈ گرینڈ ، ایک ضرب پستول 30 بوربمع (15) عدد کارتوس بر آمد ہوئے۔مذکورہ دھشتگرد ضلع ملاکنڈ اور ضلع مردان کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ جبکہ سال 2008 میں ملاکنڈ پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والے چائینی انجینئر مسٹر یانگ کو اغواء کرنے اور زخمی کرنے میں بھی ملوث تھا۔