مردان: خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، ناقص صفائی پر نمکو فیکٹری سیل

مردان: ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف چمکنی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر رخسار علی کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی آفیسرز شیر حسن خان اور وقاص محمود کی مردان میں کارروائیاں ،بیکریوں، گھی فلنگ یونٹس ، قصاب خانوں سمیت دیگر خوراک اشیاء کے گوداموں پر چھاپے ، بد تر صفائی پر نمکو فیکٹری سیل اور دو بیکری یونٹس سمیت گھی فلنگ یونٹ پر جرمانے عائد کئے اور بہتری کے نوٹسز بھی جاری کئے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رخسار علی کا کہنا تھا کہ بیکریوں اور چپس فیکٹریوں میں غیر معیاری گھی کا استعمال صحت کے لیے مضر ہے، عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا