پشاور: پنشن ختم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تیمور جھگڑا

پشاور:صوبائی وزیرِ صحت تیمور سلیم خان جھگڑا نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی بیواؤں کی پنشن ختم کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیواؤں کی پنشن ختم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

صوبائی حکومت پنشن لینے کی انتہائی عمر 70 یا 75 سال مقرر کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔