ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 45 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 160روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 160روپے 50 پیسے میں فروخت ہونے لگا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں اضافے کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے،عید سے پہلے ترسیلات زر میں مزید اضافہ ہوگا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پیر کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں5پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 5پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.60روپے سے گھٹ کر160.55روپے اورقیمت فروخت160.70روپے سے گھٹ کر160.65روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.00روپے اورقیمت پروخت160.50روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خریدمیں20پیسے کی کمی،قیمت فروخت میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں1.00روپے اور قیمت فروخت میں80پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید179.70روپے سے گھٹ کر179.50روپے اورقیمت فروخت179.50روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید198.00روپے سے گھٹ کر197.00روپے اورقیمت فروخت199.80روپے سے گھٹ کر199.00روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں15پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے جبک یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں20پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید42.60 روپے سے گھٹ کر42.45روپے اورقیمت فروخت42.90روپے سے گھٹ کر42.80روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.60روپے سے گھٹ کر43.40روپے اورقیمت فروخت43.90روپے سے گھٹ کر43.80روپے ہوگئی۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی۔