آٹھ فروری کو کسی صارف کا اکاونٹ ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا، واٹس ایپ حکام

نیویارک : 8 فروری کو کسی صارف کا اکاونٹ ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا، صارفین کی شدید تنقید کے بعد واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی کے اطلاق کا پلان ملتوی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کیلئے دنیا کی سب سے مقبول موبائل ایپ واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کی صورت میں ذاتی ڈیٹا لیک ہو جانے کے خدشے سے دوچار صارفین کیلئے واٹس ایپ حکام کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

گزشتہ کئی روز سے خبریں زیر گردش تھیں کہ جو صارفین واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کو قبول نہیں کریں گے، ان کے اکاونٹ 8 فروری کو ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے۔ تاہم اب اس حوالے سے واٹس ایپ حکام کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کبھی بھی اپنے صارفین کے اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔کمپنی نے نئی پرائیویسی پالیسی کے اطلاق کا فیصلہ فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔مئی 2021 کے بعد اس منصوبے کے اطلاق پر غور کیا جائے گا۔ صارفین کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔