پشاور: وقار سیٹھ میموریل سپورٹس فیسٹیول میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان نے تین پوزیشنز اپنے نام کرلی

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس وقار سیٹھ میموریل سپورٹس فیسٹیول میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان نے تین پوزیشنز اپنے نام کرلی، پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونیوالے مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ ماہ ہواتھا۔فیسٹیول میں خیبر پختو نخوا کے تمام اضلاع کے وکلاء نے شرکت کی جس میں رسہ کشی ،کرکٹ،والی بال، ٹیبل ٹینس،ریس،فٹ بال اور بیڈ منٹن کے مقابلے ہوئے۔ کانسپٹ ٹی وی اور جائیداد ڈاٹ کام کی تعاون سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشاور کو والی بال،رسہ کشی اور اور ٹیبل ٹینس کو فائنل مقابلوں میں شکست دیکر فاتح قرار پائی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے چیف آرگنائزر عامر شوکت ایڈوکیٹ نے بتا یا کہ ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے کابینہ ،بار کے تمام ممبران، کانسپٹ ٹی وی اور جائیداد ڈاٹ کام کی تعاون سے ہم نے تین ٹائٹل اپنے نام کرلی ،ہماری ریس ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔