بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایل اوسی کے دیواسیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی، جس میں پاک فوج جوان نبیل لیاقت بہادری سے لڑتے ہوئے وطن عزیز پر قربان ہوگئے، پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کردی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوگئے، شہید نبیل لیاقت کا تعلق گوجر خان سے ہے۔ شہید نبیل لیاقت نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا مردانہ وار سامنا کیا اور لڑے ہوئے وطن عزیز پر قربان ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے بھاتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج نے فوری اور مئوثر جوابی کاروائی کی، جس میں بھارتی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔