بلوچستان میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، وزیراعلی جام کمال خان

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل فیاض حسین شاہ کی الوداعی ملاقات،ملاقات میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، بلوچستان میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، وزیر اعلی بلوچستان، وزیراعلی نے صوبہ میں قیام امن کے حوالے سے آئی جی ایف سی نارتھ کی خدمات کو سراہا،بلوچستان کے لوگوں کا خلوص و محبت کبھی نہیں بھلا سکتا، آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل فیاض حسین شاہ
ملاقات میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔