جنوبی وزیرستان: حکومت آپریشن کے دوران تباہ حال مکانات کے مالکان کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، اقبال وزیر

جنوبی وزیرستان:خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے ڈی سی کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان میں محسود قبائل کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جنوبی وزیرستان کی تعمیر وترقی اور آپریشن کے دوران تباہ حال مکانات کے مالکان کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، اس موقع پر موجودہ قبائلی ملکان نے جنوبی وزیرستان میں جاری سروے کے حصول میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا عمائدین کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں جاری سروے کے عمل کو تیز کیا جائے اور گذشتہ تین سالوں سے مکانات کے ہونیوالے سروے کے فارم پر کام تیز کرکے متاثر ہ افراد کو جلد معاوضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس موقع پر محمد اقبال وزیر کا کہنا تھا کہ پشاور میں سروے کے جائزے کےلئے ہر ہفتے میٹنگ طلب کی جاتی ہے اور اس مقصد کے لئے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔

شیئر کریں