کا ٹلنگ ميں پانی کی قلت

ہر شہری کو صاف پانی اور ديگر بنيادی سہوليات کی فراہمی رياست کی ذمہ داری ہے۔گرمی شروع ہو تے ہی مردان کے تحصيل کا ٹلنگ کے علاقہ شموزئی ميں پينے کی صاف پانی کی قلت پيدا ہوتی ہے۔گرمی کے موسم ميں سات سو سے زائد گھرانوں پر مشتمل اس گاوں ميں لوگ صاف پانی کی بوند بوند کو ترس جاتے ہيں۔قدرتی چشمہ جس پر کنواں بنا ہے گرمی ميں خشک ہو جا تا ہے جس کے باعث علاقے کے لوگ دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہو جاتے ہيں بارشيں نہ ہو نے کے باعث علاقے ميں پانی کی سطح کم ہو جاتی ہے جس سے علاقے ميں پانی کی قلت ہوجاتی ہے جو پانی کنويں ميں موجود ہو تا ہے وہ کيچڑ کے باعث پينے کے قابل نہيں رہتا گندہ پانی پينے سے علاقے کے لوگ طرح طرح کے بيماريوں ميں مبتلا ہو جاتے ہيں۔علاقوں کے مکينوں کے مطابق گزشتہ 25سالوں سے مختلف حکومتيں آئی ليکن ہمارا دير ينہ مسلہ حل نہيں کيا سياست دان ووٹ کے بدلے کئے گئے وعدے بھول جاتے ہيں۔