براڈ شیٹ معاملے پر کرپشن نے امیر حکمرانوں کو دوبارہ بے نقاب کیا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پانامہ پیپرز نے پاکستان کے امیرحکمرانوں کو بے نقاب کیا۔ براڈ شیٹ معاملے پرکرپشن نے دوبارہ امیرحکمرانوں کوبے نقاب کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی۔یہ امیر حکمران انتقامی کارڈز کے پیچھے نہیں چُھپ سکتے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا بے نقاب ہونا میری کرپشن کےخلاف 24 سالہ جدوجہد کوبیان کررہی ہے۔یہ امیرحکمران اقتدار میں صرف ملک کو لوٹنے کےلیے آتے تھے۔ اشرافیہ نے بیرون ملک غیر قانونی اثاثے بنانے کے لیے منی لانڈرنگ کی۔اشرافیہ نے بعد میں این آر او کا سہارا لیا۔این آر او کی وجہ سے اشرافیہ نے لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے ان تمام انکشافات کا ابھی تو آغاز ہے۔ جاننا چاہتے ہیں کہ براڈ شیٹ کو مزید تحقیقات سے کس نے روکا؟ اشرافیہ نے نہ صرف قوم کی دولت کو لوٹا بلکہ ٹیکس کی رقم بھی لوٹی۔ این آر او کی وجہ سے لوٹی ہوئی رقم ضائع ہو گئی۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لندن میں موجود فلیٹس ایون فیلڈ کے حوالے سے برطانیہ کی براڈ شیٹ کمپنی کے چیف کیوے مُوسوی نے اہم انکشافات کیے تھے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ براڈ شیٹ سے جان چھڑوانے کی وجہ بھی شریف فیملی تھی، غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات سے پیچھے ہٹنے کے لیے رشوت کی پیش کش کی گئی، خود کو نواز شریف کا بھتیجا بتانے والے نے رشوت کی آفر کی تھی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے قبل ہی عمران خان نے ملک کے اشرافیہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز میں مثبت پیش رفت کرنے اور ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کا اعلان کیا تھا۔