پشاور: ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد کا پشاور میوزیم کے عمارت کی تحفظ اور بحالی کے جاری کام کا معائنہ

پشاور: آثار قدیمہ کے ٹیکنیکل حکام اور ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے پشاور میوزیم کے عمارت کی تحفظ اور بحالی کے جاری کام کا معائنہ کیا.انہوں نے کنٹریکٹر کو موقع پر ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا تھا کہ پشاورمیوزیم تاریخی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔جوکہ 1906ء میں میوزیم میں تبدیل ہوا تھا، پشاورمیوزیم پاکستان اور باہر ممالک کے سیاحوں کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ بحالی کے کام کی تکمیل سے مزید سیاح بھی یہاں آئیں گے، جس ٹورزم سیکٹر مزید بہتر پروان چڑھے گی اور مقامی باشندوں کو بھی اپنے کلچر ، روایات اور آثار قدیمہ کے بارے میں آگاہی ملے گی۔