خیبرپختونخوا،مزدوروں کی ماہانہ اجرت17ہزار500مقرر

پشاور: خیبرپختونخواحکومت نے مزدوروں کی کم سے کم اجرت17ہزار500مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جویکم جولائی سے نافذ العمل تصورہوگا۔محکمہ محنت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام نوعمر خواتین ،معمراورتمام طبقات پر ہوگاتمام صنعت کار اور کارخانے اس بات کے پابندہونگے کہ وہ کم سے کم اجرت کے ایکٹ2013ء کے مطابق کسی بھی مزدورکو 17ہزار500کی ادائیگی کریں گے اس سے پہلے مزدوروں کیلئے خیبرپختونخواحکومت نے گزشتہ سال کے بجٹ میں کم سے کم اجرت 15ہزارروپے مقرر کی تھی جونئے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد کالعدم تصور کی جائے گی ،نوٹیفکیشن کے مطابق مزدوروں کے اوقات کار8گھنٹے ہوں گے اورانہیں مہینے میں چاردن کی چھٹیاں دی جائیں گی۔اسکے علاوہ نوٹیفکیشن میں کہاگہاہے کہ یہ کم سے کم اجرت تصور ہوگی کاروبارکامالک یا کارخانہ دار مزدوروں کوان کے ہنرکے مطابق اس سے زائدکی ادائیگی کرسکتاہے مزدوروں کو اضافی ڈیوٹی کرنے پر مزید ادائیگی کی جائے گی اسکے علاوہ جہاں پر مزدوروں کے ساتھ کنٹریکٹ ہواہے وہاں پر تمام مزدوروں کوہائوس رینٹ الائونس،بجلی ،پانی ،طبی امداد ،گریجویٹی ،بونس اورپنشن کی بھی ادائیگی کی جائے گی اسکے علاوہ کارخانہ دارمزدوروں کو کام کرنیوالے مقامات پر کھانے پینے کی اشیاء پرسبسڈی فراہم کرینگے نوٹیفکیشن میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ مزدوروں کی کم سے کم ماہانہ اجرت17ہزار500ہوگی جوکہ ایک گھنٹے کی حساب سے673روپے بنتے ہیں۔