جنوبی وزیرستان: پاک فوج اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ قبائلی اضلاع کے تعاون سے فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام معذور افراد میں وہیل چیئرز اور بیوہ خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم

جنوبی وزیرستان: فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن نے پاک فوج اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ قبائلی اضلاع کے تعاون سے جنوبی وزیرستان کے خصوصی اور مستحق افراد میں وہیل چیئرز اور بیواﺅں میں سلائی مشینیں تقسیم کیے اس سلسلے میں ایف سی کمپاﺅنڈ ٹانک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکٹر کمانڈر ساﺅتھ بریگیڈیئر نیک نام بیگ ، کمانڈنٹ گومل سکاﺅٹس ، ڈی سی جنوبی وزیرستان خالد اقبال خٹک ، ڈی سی ٹانک کبیر آفریدی اور فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین عرفان اللہ جان سمیت مقامی صحافیوں اور خصوصی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاءنے جنوبی وزیرستان کے خصوصی افراد میں وہیل چیئرز جبکہ بیواﺅں میں سلائی مشینیں تقسیم کیے گئے

جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا بریگیڈیئر نیک نام بیگ نے کہاکہ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے مختلف واقعات میں متاثر افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس خطے میں امن کی بحالی کیلئے قربانیاں دیں جبکہ فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن کی خصوصی افراد کے حقوق کے لئے جاری جدوجہد کو سراہتے ہیں ان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے پاک فوج علاقائی امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ اپنے عوام کی مدد کرنے میں بھی سرگرم عمل ہے اور کوشش ہے کہ قبائلی علاقوں میں مستحق افراد کی مشکلات کم کر سکے ایف ڈی ڈبلیو او کے چیئرمین عرفان اللہ جان نے کہاکہ پاک فوج ان کے ساتھ قبائلی علاقوں میں خصوصی اور بدامنی سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے بھرپور تعاون کر رہی ہے اورامید ہے کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ قبائلی اضلاع بھی خصوصی افراد کے مسائل کم کرانے میں تعاون کریگا انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور محکمہ سماجی بہبود قبائلی اضلاع کے تعاون سے وہیل چیئر ز ، کرچز اور ان کی ضرورت کے مطابق سامان تقسیم کیا جا رہا ہے جبکہ مزید بیواﺅں کو سلائی مشینیں بھی دیئے جائینگے۔