کرک میں فائرنگ، پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

کرک:ضلع کرک میں انسدادِ پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا ہے، موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔کرک پولیس کے مطابق انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔فائرنگ سے پولیس اہل کار کے شہید ہونے کے بعد کرک کے علاقے لتمبر میں انسدادِ پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔کرک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو ٹیم علاقے میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی تھی کہ ان پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے حملہ کیا گیا۔