پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

اسلام آباد : پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں زیر آب اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ ہوا ہے۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔پاک بحریہ کی آبدوزوں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا۔میزائلز ، تارپیڈوز فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپیرشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔