ضلع کرم میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ تعمیراتی میٹریل کے استعمال کو یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر کی ہدایت

کرم:ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کے سربراہی میں ڈسٹرکٹ بھر کے تمام محکمہ جات سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس میں ضلع بھر میں جاری اے آئی پی ترقیاتی سکیموں پر نظر ثانی ہوئی اور پراگریس پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی محمد نعیم خان اور ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر علی حسین بھی موجود تھے۔ تمام محکمہ جات کے ہیڈز نے اپنے اپنے محکمہ کے حوالے سے اے آئی پی سکیموں کے بارے میں جناب ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر کو بریفنگ دی۔ میٹنگ کے بعد ڈپٹی کمشنر کرم نے تمام محکمہ جات کے ہیڈز کو ہدایات جاری کئے کہ ترقیاتی سکیموں میں لو میٹریل استعمال کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں جائیگی۔ علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ نے آپ آفسران کو بڑی ذمہ داری سے نوازا ہیں۔ لہٰذا اپنی ذمہ داری کو اچھے طریقے سر انجام دیں۔ اور عوام الناس کیساتھ اچھے طریقے سے پیش آیا کریں اور انکے جلد از جلد نمٹائیں۔ میٹنگ میں ڈاکٹر آفاق وزیر سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی محمد نعیم خان، ڈی پی او علی حسین اور ڈسٹرکٹ بھر کے تمام محکمہ جات کے ہیڈز نے شرکت کی۔