ٹی وی ڈرامہ کی نسبت گلوکاری کی جانب زیادہ توجہ ہے، کومل رضوی

لاہور: نامور اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ ٹی وی پر آنا محض ایک اتفاق تھا اور میری پہلی محبت موسیقی ہے ،پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’ہوائیں ‘‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا جس میں میرا کردار بہت مختصر تھا لیکن میرے کام کو دیکھتے ہوئے اسے طویل کر دیا گیا ۔ایک انٹر ویو میں کومل رضوی نے کہا کہ میری پیدائش دبئی کی ہے اور میں دبئی اور امریکہ کے علاوہ نائجیریا میں بھی طویل قیا م کر چکی ہوں ۔ٹی وی پر سینئرز نے میری بھرپور رہنمائی کی کیونکہ مجھے صحیح اردو بولنا نہیں آتی تھی لیکن آج میری اردو بہت اچھی ہو چکی ہے ۔اب ٹی وی ڈرامہ کی نسبت گلوکاری کی جانب زیادہ توجہ ہے اور میں نے عربی ،مانگلش ،اردو، سپینش،پنجابی اوربلوچی زبان میں گانے گائے ہیں ۔ابھی تک سندھی زبان میں کوئی گانا نہیں گیا اور عنقریب سندھی زبان میں البم ریکارڈ کروں گی ۔

شیئر کریں