فنگر پرنٹس دیتے ہو ئے ہوشیار رہیں، پی ٹی اے کی لوگوں کوہدایت

پشاور: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے لوگوں کوہدایت دی ہے کہ بعض جرائم پیشہ افراد شہریوں سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام یا کسی اور کے نام پر ممبر شپ، مفت فون کنکشن یا پھر دوسرے ما لی فوائد جیسے مفت اشیاء یا تحائف کا لالچ دے کر انگوٹھوں/ انگلیوں کے نشانات حاصل کرتے ہوئے پکڑ ے گئے ہیں۔

ایسی کسی بھی دھوکہ دہی سے بچیں کیونکہ بعد میں یہ معلومات غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔کچھ جعلساز آپ کو فری فون کنکشن کا لالچ دے کر آپ کے فنگر پرنٹس، شناختی کارڈ اور دیگر معلومات حاصل کر سکتے ہیں. یہ قیمتی ڈیٹا غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے! لہذا فنگر پرنٹس دیتے ہوئے محتاط رہیں. اچھی طرح جان لیں کہ فنگر پرنٹس کس کو دے رہے ہیں اور یہ کس مقصد کے لیے استعمال کیے جائیں گے.