انٹر نیٹ کے خلاف نہیں،حمیراارشد

لاہور: نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ بچوں کی تربیت والدین کی ذمہ داری ہے لیکن آج کے دور میں والدین نے اس کی ذمہ داری بھی تعلیمی اداروں پر ڈال رکھی ہے ،انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا نے رشتوں کو کمزور کردیا ہے اور ہمارے پاس ایک دوسرے کیلئے وقت نہیں ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ پہلے دور میں والدین بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیتے تھے لیکن آج والدین نے اس کی ذمہ داری تعلیمی اداروں پر ڈال دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں انٹر نیٹ کے خلاف نہیں اس کے بہت سے مثبت پہلو ہیں لیکن یہاں اس کا زیادہ منفی استعمال ہو رہا ہے ۔ والدین بچوں کی تعلیم و تربیت کے علاوہ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں ۔