سوشل میڈیا صارفین ہوجائیں ہوشیار، نئے سال کے حوالے سے سائبر کرائم الرٹ جاری

پشاور:سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال معاملات زندگی میں کافی حد تک بڑھ چکا ہے، آن لائن شاپنگ،خریدوفرخت اور اہم کاروباری معاملات اس کے ذریعےطے کئے جارہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کو سائبر کرائم ہیڈکوارٹر نے نیا سائبر کرائم الرٹ جاری کردیا ہے۔

واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا ایپس استعمال کرنے والے صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر آن لائن شاپنگ آفرز اور نیو ایئر سے متعلق جعلی لنکس گردش کررہے ہیں۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ ان آفرز کے لالچ میں آکر اسے آن کرنے اور شیئر کرنے سے گریز کریں کیونکہ ایسے جعلی لنک پر کلک کرنے سے ان کے ڈیٹا کی پرائیویسی متاثر ہوسکتی ہے۔ نئے سال کے گفٹس کے حوالے سے ایک غیر ملکی موبائل کمپنی کے سب سے زیادہ میسجز پاکستان میں گردش کررہے ہیں۔