کورلش عثمان میں ارطغرل غازی کی موت ،”ارطغرل غازی” ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد: ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی کامیابی کے بعد ناظرین نے ارطغرل کے بیٹے کی زندگی پر بننے والے ڈرامہ سیریل کورلش عثمان کو بھی خوب پذیرائی دی۔ارطغرل غازی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، اس ڈرامے کے ترک ٹی وی چینل پر پیشکش کے دوران وہ قسط جس میں ارطغرل کی موت ہوتی ہے اس نے مداحوں کو بہت جذباتی کر دیا ہے۔اس قسط کے ترک ٹی وی چینل پر دکھائے جانے کے بعد ناظرین کچھ کہے بغیر نہ رہ سکے حتی کہ ڈرامے میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار نوریتن سونمیز نے بھی انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت ہی مشکل سین تھا جذبات سے بھرپور کبھی نہ ختم ہونے والا لمحہ تھا۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ تامر یگت جیسے بڑے فنکار کو اپنی بانہوں میں دیکھ کر بھی میری آنکھوں میں آنسو تھے۔ٹوئٹر پر بھی صارفین نے بھرپور طریقے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔