بینک ڈیپازٹس میں نومبر 2020 کے دوران 18.5فیصد اضافہ ہوا ہے،سٹیٹ بینک آف پاکستان

اسلام آباد:بینک ڈیپازٹس میں نومبر 2020 کے دوران 18.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، نومبر 2020 کے خاتمہ پر بینک ڈیپازٹس 16.5 کھرب روپے تک بڑھ گئے جبکہ نومبر 2019 کے ختتام پر ڈیپازٹس کاحجم 13.9 کھرب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2019 کے مقابلہ میں نومبر 2020کے دوران بینک ڈیپازٹس کے حجم میں 206 کھرب روپے یعنی 18.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق اکتوبر 2020 کے مقابلہ میں نومبر 2020 کے دران بینک ڈیپازٹس میں 2 ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اکتوبر 2020 کے اختتام پر ڈیپازٹس کا حجم 16.3 کھرب روپے رہاتھا۔ رپورٹ کے مطابق نومبر 2020 کے ختمہ پر 16.1 کھرب روپے اور 330 کھرب روپے تک بڑھ گئے۔ ایس بی پی نے توقع ظاہر کی ہے کہ آنے والے مہینوں کے دوران بھی بینک ڈیپازٹس میں اضافہ کا رجحان برقرار رہے گا کیونکہ بینکوں کی جانب سے ڈیپازٹس کے ہدف کے حصول کے لئے مسلسل کاوش کی جا رہی ہے۔