پاکستان کے پشتون افغانستان کے ساتھ شامل نہیں ہونا چاہتے

تحریر:عزیز خان ۔۔۔
اکثر اوقات یہ کہا جاتا ہے کہ ہم پاکستانی ایک قوم نہیں ہیں لیکن میرا خیال ہے بلکہ ایمان کی حد تک پختہ یقین ہے کہ ہم پاکستانی نہ صرف ایک واحد اور مضبوط قوم ہیں بلکہ ہم ایک واضح اِکائی کی صورت میں ڈھل چُکے ہیں۔ اِس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ پاکستان کے پشتون افغانستان کے ساتھ شامل نہیں ہونا چاہتے بلکہ وہ پاکستان میں ایک اکائی کی صورت میں اپنے سندھی، پنجابی، بلوچی، سرائیکی، اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اِسی طرح پاکِستان کے پنجابی اور سندھی ھندوستان کے پنجابیوں اور سندھیوں کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے بلکہ وہ پاکستانی اِکائی کی صورت میں پاکستان کا حِصہ رہنا چاہتے ہیں۔ کشمیری تو اپنی مثال آپ ہیں کہ کشمیر کے جس حصہ پر ھندوستان زبردستی قابض یے وہاں کے باسی بھی کئی دہائیوں سے اِسی سرزمینِ پاکستان کا حِصہ بننے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں۔ بلکل یہی بات باقی سب پر لاگو ہوتی ہے اور ہر ایک پاکستانی ہونے پر فخر کرتا ہے۔ لہٰذا ہمیں ببانگِ دھل یہ بات کرنی چاہئے کی ہم دنیا کی ایک ایسی بے مِثال قوم ہیں جس نے جغرافیہ، زبان، اور رنگ ونسل کی بُنیاد پر قائم شدہ قومیت کے تمام نظریات کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ میں اِسی یقین کی بنیاد پر کہ رہا ہوں کی وقت کے ساتھ ہم مضبوط سے مضبوط تر قوم کی صورت میں ڈھلتے جائیں گے بلکہ میں اپنے دل کی نگاہ سے یہ دیکھ رہا یوں کی عنقریب نہ صرف ھندوستان کے مُسلمان سرزمینِ پاکستان کا حِصہ ہونگے بلکہ افغانستان کے پشتون بھی پاکِستانی قوم کا حِصہ ہونگے۔ اِنشاءاللہ