ہدایتکار شاہد عثمان کی نئی پشتوفلم’’زڑہ دے کنہ خیر دے‘‘ کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی

پشاور (عبداللہ شاہ بغدادی)پشتو فلموں کے نوجوان ہدایتکار شاہد عثمان کی نئی پشتوفلم’’زڑہ دے کنہ خیر دے‘‘ کااسکرپٹ مکمل ہو گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ لاہور میں بہت جلد شروع ہوگی۔فلم کی کاسٹ میں شاہد خان،ارباز خان،نیلم گل،نعیم مخلص اور عمران خٹک سمیت دیگر شامل ہیں،فلم کی کہانی سجاد علی ،تدوین اسد زادہ،موسیقی گلالئے اورعکاسی ناصر علی کی ہے ،فلم کے فلمساز مظفر خان اور معاون فلمساز بختیارعلی شاگئی ہے،میڈیاسے بات چیت کرتے ہو ئے ہدایتکار شاہد عثمان نے بتایا کہ میری نئی پشتو فلم ’’زڑہ دے کنہ خیر دے‘‘ میں معاشرتی مسائل کواجاگر کیا جائیگا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ موضوعاتی فلمیں بنا کر دنیا بھر میں اپنے مسائل سکرین کے ذریعے پیش کریں۔

شیئر کریں