چینی کی قیمت کم ہونے پر وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد : پاکستان میں تیزی سے اوپر جاتی چینی کی قیمت کو ناصرف بریک لگی ہے بلکہ اس میں خاطر خواہ کمی بھی دیکھی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں چینی کی قیمت میں کمی آنے پر وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اپنی ٹیم کو مبارک باد دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک ماہ قبل 102 روپے کےمقابلے میں آج ماشاءاللہ ملک بھر میں چینی اوسطاً 81 روپے فی کلوگرام بک رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی ایک کثیرالجہت حکمتِ عملی کے ذریعے چینی کی قیمتوں میں کمی پر میں اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔