پاکستان سے اتنی محبت ملے گی اندازہ نہیں تھا ، انگین التان

لاہور : ارطغرل غازی کے کردار سے شہرت پانے والے ترک اداکار انگین التان نے کہا ہے کہ پاکستان سے اتنی محبت ملے گی اندازہ نہیں تھا ، امید ہے ترکی اور پاکستان کا بھائی چارہ جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق ترک اداکار ان دنوں نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر لاہور میں موجود ہیں ، جہاں انہوں نے اپنے پرستاروں سے ملاقاتیں کی ، اس موقع پر ان کے مداحوں کی طرف سے انگین التان کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔میڈیا سے گفتگو میں ترک اداکار نے کہا کہ ارطغرل غازی کے کردار نے پاکستان میں متعارف کروایا ، امید ہے ترکی اور پاکستان کا بھائی چارہ جاری رہے گا ، پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے آخری نہیں اگر پاکستان سے اچھے کردار کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گا۔اپنی گفتگو کے دوران ترک اداکار انگین التان نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔