پاکستان کی معیشت کے لئے مزید اچھی خبریں آ رہی ہیں، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نومبر میں بھی ترسیلات زر میں اضافہ جاری رہا ، پاکستان کی معیشت کے لئے مزید اچھی خبریں آ رہی ہیں۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی محنت کشوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر مسلسل چھٹے ماہ بھی2 ارب ڈالرسے زیادہ رہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ وزیرا عظم نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ترسیلات اکتوبر کے مقابلہ میں2.4 فیصداضافہ کے ساتھ 2.34 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ نومبر 2019 کے مقابلہ میں ترسیلات زر میں 28.4 فیصد اضافہ ہوا۔