ارطغرل غازی کےمرکزی کردار انگین آلتان پاکستان پہنچ گئے

لاہور: پاکستانیوں کا انتظار ختم ہو گیا ، ترکی کے معروف ترک اداکار انگین التان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکا انگین التان آج صبح لاہور پہنچے۔

پاکستان ان ترکی نامی ٹویٹر ہینڈل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’انگین التان آج صبح لاہور ائیرپورٹ پہنچے ہیں۔مزید کہا کہ وہ ایک نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ہیں،انگین التان کے استقبال کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔اس کے علاوہ لکھا کہ پاکستان ارطغل غازی کو خوش آمدید کہتا ہے۔انگین التان نے کچھ عرصہ قبل پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مختلف سماجی و سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔انگین التان پاکستان کا یہ دورہ اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر خلافت عثمانیہ کی جدو جہد کی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے کو اردو ڈبنگ کے ساتھ پی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔انگین التان کے دورے سے پاکستان اور ترکی کے ثقافتی تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہو گی۔